گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ دو ملزم ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اروپ پولیس ناکہ بندی علی پور چوک پر تھی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے مبینہ طور پر پولیس ملازمین پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو کچھ فاصلے پر دو ملزم مردہ پائے گئے جن کی شناخت علی رضا اور تنویر عرف تیرو کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ملزمان راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور انتہائی مطلوب تھے۔