سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ میں بہو کو قتل کرنے اور نعش کے ٹکڑے کرکے جلانے کے بعد نالے میں بہانے کے واقعہ کی ملزمہ ساس کا بیان سامنے آ گیا۔ تحصیل ڈسکہ میں ساس اور سگی خالہ کی جانب سے بہو کو قتل کرنے سے متعلق تفتیش میں ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ بہو ان پر جادو ٹونا کرتی تھی اور جب سے بیٹے سے شادی ہوئی تب سے ہمارے خاندان میں نقصانات ہو رہے ہیں۔ خاندان کے جتنے افراد فوت ہوئے وہ اس کی وجہ بنی تھی۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمہ نے اس کام کیلئے لاہور سے اپنے کزن کو بلوایا، فی الحال اس کے خاوند کا کردار نظر نہیں آ رہا۔