قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ راؤ خانوالہ میں مالی تنگدستی اور گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ماں نے دو بچیوں کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور خود کو آگ لگا لی۔ 26 سالہ آمنہ نے تین سالہ امہ ایمن اور سات ماہ کی عبیرہ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کے جسم کا چالیس فیصد حصہ آگ لگنے سے جھلس گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ آمنہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔