کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہوں نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کو شناخت کرلیا جسے بلوچستان کے علاقہ وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو چینی قافلے پر خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔