پنجاب میں طلباء یونین بحالی کی لئے بدترین دشمنوں سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: پیپلز پارٹی 

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب میں طلباء  یونین کی بحالی کے لئے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔ وہ بھی اور ہم بھی سٹوڈنٹ تنظیموں سے پابندی ہٹنے کے حق میں ہیں۔ وہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اکٹھے ہونے والے طلبہ و طالبات سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر پی پی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیٹر بشری منظور مانیکا، سبط حسن، مہتاب علی ذیشان، شیر علی عباسی، عبدالرحمن رحمانی، سائرہ مرزا، صداقت علی، حسن خان، مستنصر کامران اور احمد حسن بھی موجود تھے۔ سید حسن مرتضی نے کہا  سٹوڈنٹس یونین پر پابندی لگا کر ایک ایسی لیڈرشپ کا راستہ روکا گیا سٹوڈنٹ یونین بحالی کی نتیجے میں ایک بہتر لیڈرشپ پارلیمان میں پہنچے گی۔ سید حسن مرتضی نے  طلباء کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی اس جدوجہد میں پی ایس ایف کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن