راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد کالج فار گرلز ایف ٹو کا دورہ کیا اور کالج سٹوڈنٹس کے یو ٹیوب چینل کیلئے انٹرویو بھی دیا۔ سلیم حیدر نے کہا کہ طالبات کی تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ملک کی ترقی اور معاشرتی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ وفاق کے سکول تمام صوبوں کیلئے رول ماڈل بن رہے ہیں۔ وفاقی سرکاری سکولوں میں سہولیات مہنگے پرائیویٹ سکولوں سے بھی زیادہ ہیں۔