اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مستقبل کی تجاویز سے آگاہ کیا گیا اس کے علاؤہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے یکم جولائی 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کے عرصے کے لیے مختص کردہ بجٹ اور اس کے استعمال کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر نے کمیٹی کو بتایا کے آزاد جموں و کشمیر میں ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس 0.78 ہے جبکہ پاکستان کا مجموعی ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس 0.699 ہے۔ اس کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر نے پچھلے سال 54 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا اور اس سال یہ ہدف 75 ارب روپے ہے۔
قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ
Nov 16, 2024