سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں انرجی سیکٹر کیلئے تین بڑے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں انرجی سیکٹر کے لیے تین بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی   لاگت 58 ارب 8 کروڑ روپے ہے۔ پہلا منصوبہ جو منظور کیا گیا ہے وہ پاور ڈسٹری بیوشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ ہے، اس پر نو ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے اپنی سفارش کے ساتھ اسے حتمی  منظوری  کے لئے  ایکنک کو بھیج دیا۔ اس منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت ملے گی ۔ منصوبے  کے تحت 132 کے وی کے گرڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 50 ہزار  اے ایم آئی میٹر بھی نصب کیے جائیں گے۔ انرجی سیکٹر کے لیے جو دوسرا ترقیاتی  منصوبہ منظور کیا گیا ہے اس کا نام پاور ڈسٹری بیوشن  پروجیکٹ ہے، اس پر 27 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن