سکندریہ (نیٹ نیوز) مصر کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور سب سے بڑی بندر گاہ سکندریہ کے لائٹ ہاؤس کا شمار دنیا کے 7 عجائبات میں ہوتا ہے جہاں پْرکشش نوکری کی جگہ خالی ہے۔ یہ نوکری لائٹ ہاؤس کیپر کی ہے جس کی ذمہ داری لائٹ کھولنا اور بند کرنا ہے، صرف اندھیرے کے اوقات میں ساحل کی جانب آنے اور جانے والے بحری جہازوں کو روشنی کی مدد سے راستہ دکھانا، ان کی نگرانی کرنا اور انہیں خطرناک چٹانوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس کام کے لیے سالانہ تقریباً 3.6 ملین ڈالرز (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) کی پیشکش کی جا رہی ہے جو اس ملازمت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی ملازمت بناتی ہے لیکن پھر بھی کوئی اس ملازمت کو قبول نہیں کرتا۔ امیدواروں کی نمایاں کمی کی سب سے بڑی وجہ تنہائی، سخت موسمی حالات اور فوری مدد کا فقدان ہے۔
سالانہ ایک ارب تنخواہ ! پھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں
Nov 16, 2024