اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں الجیریا کے سفیر براہیم رومانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، سٹارٹ اپس، سائبر سکیورٹی کے میدان میں تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان الجیریا کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعلقات بہت اہم ہیں، الجیریا پاکستان کے ٹیک کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور الجیریا کے درمیان سٹوڈنٹس، سٹارٹ اپس، انٹرپرینیورز کا تبادلہ دونوں ممالک کے لئے سود مند ہو گا، پاکستان الجیریا کے یوتھ کے لئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کر سکتا ہے۔
الجیریا ٹیک کے میدان میں پاکستان کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے: شزہ فاطمہ
Nov 16, 2024