پی ٹی آئی کارکن بانی کی اہلیہ‘ بہنوں کے کہنے پر نہیں نکلے گا: شیر افضل مروت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی نامزدگی کے وقت بانی نے اہلیہ اور بہنوں کا سیاسی کردار ختم کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ بانی کی اہلیہ اور بہنیں 24 نومبر کے حوالے سے کوئی بیان دیں تو غلط نہیں۔ میری خواہش ہے احتجاج میں کردار ادا کر سکوں لیکن گزشتہ روز میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ میٹنگ میں میرے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سیاسی کردار سے ہمیں منع کیا گیا تھا۔ احتجاج کے انہوں نے درجنوں پرچے کرنے ہیں‘ پکڑ دھکڑکرنی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ بانی کا کارکن اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر ان کیلئے نکلے گا۔ یہ کہنا غلط ہے کہ قیادت پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے بانی نے اہلیہ کے ذریعے پیغام دیا۔ پیغام رسانی تو وکلاء‘ سیکرٹری جنرل ملاقات کرتے ہیں تو ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز بانی کی کال پر ہی نکلے گا۔ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل اور کمیٹی نہیں بنتی تو شاید ہم بھرپور دھرنا نہ دے پائیں۔ علی امین سے ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں احتجاج سے متعلق مشاورت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن