سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘سرمائے میں 54ارب کااضافہ‘سونا 1300 تولہ مہنگا

Nov 16, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اورریکارڈ قائم کرلیا۔  انڈیکس94ہزار763پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا۔ مارکیٹ سرمائے میں 54ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،43.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔  گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس میں 571پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 30 انڈیکس 209پوائنٹس اضافے سے29ہزار410پوائنٹس ، آل شیئرز انڈیکس بڑھ کر60ہزار578پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 54ارب86کروڑ55لاکھ5ہزار989روپے کا اضافہ  ہوا  اور  سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 122کھرب 6ارب 90کروڑ 91لاکھ487روپے ہوگیا۔گزشتہ روز30ارب روپے مالیت کے89کروڑ31لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 473کمپنیوں کا کاروبار ہوا ،204کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور65کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا۔علاوہ ازیںعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے2565ڈالرکا ہو گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت2لاکھ67ہزار700 روپے کا ہوگئی ہے۔اسی طرح 1115روپے اضافے سے 10گرام سونا 2لاکھ 29 ہزار510 روپے پر جا پہنچا ہے۔ علاوہ ازیںفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بنک میں 15پیسے اضافے سے ڈالر 277.85روپے کا ہوگیاجبکہاوپن مارکیٹ میں 9پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قدر278.65روپے پرآگئی ہے۔

مزیدخبریں