قائمہ کمیٹی بھاری فیسوں کے معاملے کا جائزہ لے رہی: عرفان صدیقی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے رکن، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم بچوں پر بھاری فیسوں کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر پلوشہ خان کی سربراہی میں ایک تین رکنی ذیلی کمیٹی کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری ہوچکا ہے جو آئیندہ ہفتے اپنا کام شروع کردے گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات اور اْن کے والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج سینیٹر صدیقی کے دفتر میں اْن سے ملاقات کی۔ 

ای پیپر دی نیشن