پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری 

Nov 16, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی اور آفیشل ڈاکومنٹ بھی جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کاجھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف جلد رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردے گا۔ ا پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے۔ایک میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے جو خسارے کی رپورٹ آرہی ہیں وہ غلط ہے اس کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں