سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت 

کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ کے ضلع سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت کا دروازہ کھول دیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے شاہ بندر بلاک کے پتیجی کنوئیں سے یہ اہم ذخائر دریافت کیے ہیں۔ پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق، اس کنوئیں سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 11.7 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فیٹ گیس حاصل ہوگی، جبکہ تیل کی ابتدائی پیداوار 198 بیرل یومیہ تک متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ دریافت سندھ اور ملک بھر میں توانائی کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن