اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج مبشر حسن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان کی تعمیل کا کیا بنا؟بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور پولیس سے تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کی وارنٹ گرفتاری برقرار
Nov 16, 2024