اسلامی نظریہ کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا 

لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے ’’وی پی این‘‘ کا استعمال غیرشرعی قرار دیدیا۔ حکومت و ریاست کو شرعی لحاظ سے اختیار ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے، ان اقدامات کی ہم تائید و تحسین کرتے ہیں۔ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بندکیا جانا چاہئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ایک سوال '' وی پی این (VPN) کا استعمال شرعی اعتبار سے جائز ہے،  کے جواب میں  شرعی رہنمائی کرتے ہوئے  کہا وی پی این کے ذریعے آن لائن چوری بھی کی جاتی ہے اور چور کا سراغ نہیں ملتا۔ شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کی جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقہ استعمال پر ہے۔ چونکہ وی پی این کو بلاک شدہ یا غیر قانونی مواد تک رسائی کے لیے استعمال کیا جانا اسلامی اور معاشرتی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس لیے اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہوگا۔ یہ 'اعانت علی المعصیہ' (گناہ پر معاونت) کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن