باکو (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس منصور علی شاہ نے باکو میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور پورا جنوبی خطہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پر پاکستانی عدالتوں میں اہم فیصلے دیئے ہیں۔ ماحول دوست نہ ہونے پر عدالتوں نے متعدد منصوبے بند کرنے کا حکم دیا۔ فنڈز نہ ہونے سے کسی بھی پالیسی پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ معاشی حالات خراب ہیں‘ اس لئے ازخود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹا نہیں جا سکتا۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز دینا ہوں گے۔ فنڈز ریزنگ کیلئے ترقی پذیر ممالک گرین بانڈ غیر ملکی قرضے‘ سمیت دیگر اقدامات کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر کے ججز کو سوچنا ہو گا کہ گلوبل فڈنگ کیلئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مستقبل میں قانون سازی موسمیاتی سائنس پر ہو گی۔