پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار ایل این جی مہنگی

Nov 16, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر نئی قیمت 13.26 ڈالر جبکہ سوئی سدرن پر 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں