اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیرقانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔ وی پی این سے دہشتگرد بنک ٹرانزیکشن اور دہشتگردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔ وی پی این استعمال کر کے دہشتگرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں۔ وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بلوچستان میں فون اور انٹر نیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ امن و امان کے پیش نظر مجاز اداروں نے ہدایات جاری کر دیں۔ پی ٹی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی کی گئی معطل ہے۔