کھنڈہ (نامہ نگار)علاقہ جندال کے نجی سکولوں اور کالجوں نے پنجاب حکومت کے احکامات کی دھجیا ں بکھیر دیں فضائی آلودگی سموگ کی 13 تا 17 نو مبر کے چھٹیوں کے نوٹیفیکشن کی دھجیاں بکھیر دیں او ر احکامات ہوا میں اڑا دیئے اور طلبہ وطالبات اور اسا تذہ کی جبری حاضری کو یقینی بنایا سکول وکالج بند نہیں کئے عوامی حلقوں نے محکمہ ایجوکیشن سکولزپنجاب کے احکامات پر عمل درآمد نہ کروانے پر محکمہ تعلیم ضلع اٹک کی بے حسی پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سکولز و کالج اور پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نجی سکولوں اور کالجوں کا کھلا ہونا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔