عوامی مسائل حال کرنے پر ملک سہیل کے مشکور ہیں، سردار فیصل محمود جعفر

Nov 16, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگا ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال اپنے حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے خلو ص نیت سے کوشاں ہے  این اے 50 کی تعمیر و ترقی ملک سہیل خان کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار  ممبر ہیلتھ کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ سردار فیصل محمود جعفر اور برانچ منجیر عسکری بنک فتح جنگ سردار عمران احمد خان نیاپنے مشترکہ بیان میں کیاانھوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے 2 کلومیٹر کا روڈ نکاسی آب  کی وجہ  کہی سالوں سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کی وجہ سے راہ گیروں اور گاڑیوں کے روڈ آکسڈنیٹ   ہو چکے تھے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے اس اہم عوامی مسائلے پر عملی اقدامات کرتے ہوئے این ایچ اے  کے ممبران کو  اس روڈ کی 2 کلومیٹر تعمیر کے ساتھ  آبادیوں کے لیے کاز وے بنانے کے بھی احکامات صادر فرمائے تاکہ  نکاسی اب کے وجہ سے جو روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگںء تھی وہ   دوبارہ نہ ہوسکے اس روڈ کے کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس سے کوہاٹ جنڈ بسال کھنڈا گگن جعفر تک عوام الناس اور  تمام ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کے لیے آسان سفری سہولیات میسر ہوں گی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال حقیقی معنوں میں حلقہ کی محرمیوں کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہیں کوہاٹ روڈ کی خستہ حالی کو از سر نو تعمیر کروانے پر بھی عمائدین علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی  ملک سہیل خان ممبر صوبائی اسمبلی  چوہدری شیر علی خان اور سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان  کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں