مری(بیورو رپورٹ)جھیکاگلی کی خوبصورتی پر کروڑوں کا منصوبہ ضلع مری کی متعدد یوسیز بنیادی سہولیات سے محروم ضلع کونسل مری تو نہ بن سکی تحصیل کوٹلی ستیاں،تحصیل و ضلع مری کی متعدد یونین کونسلز فنڈز سے محرومی حکومت کی لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ مری ایم سی پر مرکوز ہے جھیکاگلی کی تزئین و آرائش کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قریبی دوست سنئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی بھی تمام تر توجہ صرف مری کے شہر تک محدود ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز اور نواز شریف کے مشیر کون ہیں جو ان کو یہ نہیں بتاتے کہ کئی سالوں سے ضلع مری بن چکا ہے لیکن ضلع مری کی ضلع کونسل کا قیام تاحال عمل میں نہ لایا گیا عوام کے ٹیکسوں سے صرف مری شہر کی توسیع اور تزئین آرائش کے منصوبے شامل ہیں جب کہ ضلع کونسل مری کے نہ بننے کی وجہ سے مری کی 9 یوسیز اور کوٹلی ستیاں کی آٹھ یوسیز کو ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے عوام الناس کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،سینئر وزیر مریم اورنگزیب،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے بلال یامین ستی سے اپیل ہے کہ فوری طور ضلع کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے اور نئی ضلع کونسل کو کم سے کم 5 سے 10 ارب دئیے جائیں جس سے مری اور کوٹلی ستیاں کی تمام یوسیز کے مسائل حل ہوسکیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔