چوہدری شجاعت کی ہدایت ، بلال راجپوت راوپنڈی کی تحصیلوں کا دورہ کر ینگے

Nov 16, 2024

 اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کی راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ آرگنائزر بلال نعیم راجپوت مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین' وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور صوبائی وزیر مال وسرمایہ کاری بورڈ چوہدری شافع کی ہدایت اور رہنمائی میں آئندہ ماہ کلرسیداں' مری' کوٹلی ہستیاں' گوجرخان اور جہلم سمیت ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تحصیلوں کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ منصور بٹ کے ہمراہ وفود سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی' شہر اور کینٹ سطح پر پی ایم ایل ق کی تشکیل نو ہوگی جس کیلئے ہم خیال افراد کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے مرحلے میں تنظیمی دائرے کو مختلف تحصیلوں میں پھیلایا جائے گا۔ لیگی رہنما نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چوہد ری شجاعت حسین سے ملاقات میں پاکستان کی مین شاہراہوں کو تحریک پاکستان اور محبان قائداعظم سے منسوب کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ راولپنڈی کی شاہراہوں کو محمدد احمد منٹو' محمد خان نقشبندی' راجہ فتح خان ( انجمن فیض السلام) ثنا اللہ قادری اور بیگم مقصودہ نقشبندی ( پرستار مادر ملت) سے منسوب کرانے کی کوششیں کی جائے گی۔ بلال راجپوت نے بتایا کہ دسمبر کے آخری ہفتے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن متوقع ہے ۔

مزیدخبریں