گوجرخان (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور تحصیل سینٹری انسپکٹرنے گزشتہ روز میانہ موڑہ دولتالہ اورآہدی میں جا کر قصابوں کی دکانوں کو چیک کیا ناقص صورتحال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی اور ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے گوشت کو جالی لگا کر ڈھانپ کر رکھیں مکھیوں سے بچائیں ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی ۔