گوجرخان پولیس کی جواریوں کیخلاف بڑی کارروائی ، 9جواری گرفتار

گوجرخان (نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل گوجرخا ن محمود الحسن رانا کی جواریوں کے خلاف بھرپور کارروا ئیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس تھانہ گوجرخان کو گزشتہ روز مخبر نے اطلاع دی کہ چند افراد گلیانہ بازار میں ایک دکان میں بیٹھ کرآن لائن ایپ پر کرکٹ و دیگر گیمز پر جوا کھیل رہے ہیں اور مختلف اشخاص موقع پر ہی جوئے پر رقم لگا رہے ہیں جس پر ایس ایچ او راجہ تصدق اور ٹیم نے فوری ریڈ کر کے دکان میں بیٹھے اشخاص کو قابو کر لیا جنہوں نے دریافت پر اپنا نام محمد اخلاص ، طاہر جاوید ، محمد وقاص ،خاور ، وحید اختر ، ندیم یوسف ، خاور جمال ، وحید اکمل ،نزاکت حسین بتائے جن کے موبائل فون چیک کرنے پر اخلاص اوروقاص کے موبائل فون میں ایپ کے اکاؤنٹ بنے ہوئے تھے جن کے ساتھ مختلف افراد آن لائن جوا کھیل رہے تھے اور ان کو اپنے آن لائن اکاؤنٹس ایزی پیسہ و جائز کیش وغیرہ کے ذریعے ساتھ ٹرانزیکشن کر رہے تھے محمد وقاص نے دریافت پر مزید بتایا کہ محمد اخلاص کو میں نے ماسٹر لائن دی ہوئی ہے جبکہ میں نے خان قیصر سے ماسٹر لائن لی ہوئی ہے ہمارے اس کام میں انویسٹمنٹ طاہر جاویدنے کی ہوئی ہے ان لائن یوزر ڈیٹیل دیگر ثبوتوں کے سکرین شارٹس لیے گئے جن کے پرنٹ لف کیے جائیں گے موقع پر جوا پر لگی رقم ایک لاکھ 44 ہزار 260 روپے کھاتا رجسٹر11 عدد موبائل فون بطور ثبوت پولیس نے قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا محمد اخلاص اور محمد وقاص نے آن لائن ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو جوا کھیلنے کا موقع فراہم کر کے جبکہ دیگر نے جوا کھیل کر ارتقاب جرم کیا جن کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ڈی ایس پی سرکل گوجر خان محمود الحسن رانا نے کہا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن