کھنڈہ (نامہ نگار) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کی منزل ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ہے احتجاجی سیاست سے قوم کی کنارہ کشی حکومت پر بھرپو ر اعتماد کاثبوت ہے,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے منصوبے شروع کردئیے ن لیگ نے اپنے ہر دوراقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا اعلان اور حکومت کی طرف سے دیا گیا ریلیف پیکج پارٹی کے عوامی ریلیف کے ویژن کی تکمیل کا ثمر اور حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے جن کی بدولت ملک میں مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی سوچ رکھنے والے ہمیشہ کی طرح مایوس ہونگے انکی ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی سیاسی مفادات کی خاطر ریاستی و قومی مفادات کو دا پر لگانے والے مخلص نہیں ان کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا ہم پاکستان کی ترقی کارستہ روکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
لیگی قیادت کی منزل ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ہے،سردار افتخار احمد
Nov 16, 2024