حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں،رانا اکرم

 اسلام آباد( وقائع نگار ) رانا اکرم نے کہا ہے کہ رہائشی ضروریات پوری  کرنے کیلئے پبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ  کو فروغ دیا جائیکاروباری طبقہ خوشحا ل ہوگا تو ملک کی معیشت ترقی اور بہتری کی طرف گامزن ہوگی، ٹیکس گزار ملک کو معیشت کو سہارا دینے اور ترقی کی طرف لے جانے کے لئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں حکومت کاروباری طبقہ کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دے تاکہ ملک میں معاشی استحکام و خوشحالی آئے ۔  آبادی میں اضافے کی وجہ سے گھروں کی قلت دن بدن بڑھ رہی ہے حکومت لوگوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ہاسنگ سیکٹر کو فروغ دے کیونکہ ہاسنگ اور تعمیرات کے فروغ پانے سے تمام متعلقہ صنعتوں کا کاروبار ترقی کرے گا اور معیشت جلد بحال ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن