تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں وقت کی ضرورت،ضرار ملک 

 روات(نامہ نگار ) تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہے کھیل صحت مند سرگرمیوں کے لیے انتہائی ضروری ہے تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں ،بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کاحصہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار دی سپرٹ سکول روات کلر سیداں روڈ ساگری کیمپس میں سالانہ سپورٹ گالا کے اختتام پرڈائریکٹرسپرٹ سکول ضرار ملک نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے تیزی سے بدلتے حالات کے باوجود ہمیں کھیل کے میدان کو آباد کرنا ہوگا موبائل گیمز کے بجائے بچے اور بچیوں سے کھیلوں کے میدانوں کو بھرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سارا سال روٹین سے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ان سے بچو ں کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے ۔ اس طرح طلبا مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر، اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں سپورٹس گالا میں ہر سال کی طرح امسال بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہرڈل ریس سیک ریس سکپنگ روپ لیمن سپون ریلے ریس شاٹ پٹ سمیت رنگا رنگ کھیلوں کے پروگرامز کا انعقاد کیا جس سے پری کلاسز سے لیکرمیٹرک تک کلاسز کے طلبہ طالبات نے حصہ لیا تقریب کی مہمان خصوصی مسز جنرل طارق سلیم ملک اور کرنل عامر میلا تھے جنہوں نے کامیاب بچوں میں میڈل تقسیم کیے سپورٹ گالا میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...