ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ اوقاف پنجاب راولپنڈی کے سابق ڈویژنل خطیب،مرکزی جامع مسجدراولپنڈی علامہ حافظ محمداقبال رضوی کی ریٹائر منٹ کے موقع پرمعروف صحافی سردارسلطان سکندر نے اپنے آبائی گاؤںموضع جھنگ میںخصوصی دعو ت کااہتمام کیا،جس میںجماعت اسلامی ضلع راو لپنڈی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم، محمد جوادعلی،ملک فاروق اعظم،حاجی یاسراقبال،سہیل ا فضل خان،عدیل افضل خان، بلا ل خان،ذیشان محمو دسکندر نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی علامہ حا فظ محمداقبال رضوی نے میزبان سینئر صحافی کی جانب سے پرخلوص محبت کے اظہارپربہت زیادہ شکریہ ادا کیا اورکہاکہ محکمہ اوقاف پنجاب ضلع راولپنڈ ی میں اوربالخصوص امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اتحادبین المسلمین اورتمام مسالک کے درمیان بلاتفر یق بھائی چارے کی فضاکوبحال وبرقراررکھنے کیلئے جہاںرا ولپنڈی کے تمام مذہبی رہنماؤ ںاو رشخصیات نے ہما ر ے ساتھ تعاون کیا،وہاںاہل صحافت بھی ہماری بھرپورسرپرستی اورحمایت کرتے رہے، قا ئد اہلسنت علامہ حافظ شیرعالم مجددی مرحوم کی زندگی میں 1989میںراولپنڈی بطورمدرس اپنی خدمات کاآغا زکیا،اورپھرہماری مخلصانہ کاوشوںکے نتیجہ میںمحکمانہ ترقی کرتے کرتے 2013 میںڈویژنل خطیب کے منصب پرفائزہونے کااعزازحاصل ہوا راولپنڈی کے تمام علاقوںمیںرمضان المبارک کے مہینہ اور ربیع الاول کے مہینہ میںخصوصی محافل کاانعقادا ورعو ام الناس کے ایمان کوتازگی بخشنے کیلئے مرکزی جامع مسجدسمیت متعدد ود یگرمسا جدومدارس میںمحافل قرآن خوانی اورمحافل نعت خوانی کااہتمام کروانا ،ہما ری زندگی کامشن بنارہا،جبکہ محرم الحرام کے ماہ مقد س میںپورے ضلع راولپنڈی میںامن اوربھائی چار ے کی فضاکوقائم رکھنے کی خاطرحکومت اورانتظامیہ کے ساتھ مضبوط سیڑ ھی کاکردارادا کر نابھی ہمارے فرائض میںشامل رہا راولپنڈی میں میلادالنبیؐ کے جلوس ہوں یاسیرت النبیؐ کے جلسوں کاانعقادہو،ہم نے بڑھ چڑھ کرعوام کے اندرذوق وشوق کے سلسلو ںکوایمانی جذبے کے تحت پروان چڑھا یا،ہمارے دورمیںراولپنڈی ڈویژن میں ا من کمیٹیوںکاکر دار انتہائی فعال اورمثالی رہا اورمجھے یقین ہے کہ نئے آ نے والے پیش روبھی ہماری خد ما ت کوسامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی ڈیژن میں امن وامان اورمذہبی روا داری کے فروغ کیلئے ہماری طرح اپنامثبت کردار جا ر ی رکھیںگے،خصوصی دعو ت میںسابق سیکرٹری اطلا عات جماعت اسلامی ملک محمداعظم آف ترنول نے علامہ حافظ محمداقبال رضوی کی راولپنڈی میںمرکزی جا مع مسجدکے اندرا مامت و خطابت کے فرائض کے ساتھ ساتھ تمام تردینی امور پرمبنی شعبہ میںشاند اراو رمثا لی خدمات پرروشنی ڈالی ، اورمیزبان تقریب سر دارسلطان سکند رکاخصوصی شکریہ اداکیاکہ جنہو ں نے یادماضی کے حو ا لے سے پرانے دوستوںکواپنی اقامت گاہ پرجمع کرکے ان کی خدمات کے شاندارتذکر وںکا مو قع فراہم کیا۔