اسلام آباد (خبرنگار) سربراہ تحریک فروغ درودسلام قاری محمد یسین نقشبندی قادری اور وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحب زادہ پیر سمیع اللہ حسینی نے کہا ہے کہ ہر خاندان' ہر گلی' ہرمحلے اور ہر علاقے میں ایسے بندگان توحید وسنت موجود ہیں جن کی دعاوں کے لیے اٹھے ہوئے ہاتھ بارگاہ الہٰی میں خالی نہیں لوٹتے۔نماز استسقاء سے متعلق خصوصی نشست میں رہنمائوں نے کہا کہ خشک موسم اور خشک سالی میں باران رحمت طلب کرے کا طریقہ نبی کریم ؐنے سکھا دیا ، اس عظیم سنت پر عمل کرکے ہم بھی اللہ کریم کی خوشنودی کے طلب گار ہوسکتے ہیںپیر سمیع اللہ حسینی کا کہناتھا کہ نماز استسقاء کے ذریعہ بارش کیلئے دعا سنت اور مستحب طریقہ ہے۔
خدا کے برگزیدہ بندے ہر جگہ موجود ہیں: قاری یاسین قادری
Nov 16, 2024