اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چین کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا فیصلہ ملک کے عالمی ٹیکسٹائل مرکزبننے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ بہتر پیداواری صلاحیتوں، بہتر کوالٹی کنٹرول، اور ویلیو ایڈڈ اشیا پر توجہ کے ساتھ، پاکستان کو اس اقدام سے کافی فائدہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے لیے ایک اہم موڑ پر ہے، جو مختلف چیلنجوں کے درمیان اپنی معیشت کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور بنیادی شعبوں بشمول بنیادی ڈھانچے، توانائی اور صنعت کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ جو پاکستان کی معیشت کا سنگ بنیاد ہے، کئی مسائل سے دوچار ہے جن میں پرانی ٹیکنالوجی، زیادہ پیداواری لاگت اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی کمی شامل ہیں۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کیلئے چینی شراکت داری اہم سنگ میل ، ڈاکٹر لیاقت علی
Nov 16, 2024