راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اڈیالہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی ندیم رانجھا ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے پرہولی فیملی میں زیر علاج ہیں۔اڈیالہ یونین کونسل 84کلیال اور چوہدری نثار کے دیرینہ ساتھی شیخ غلام رسول نے ساتھیوں کے ہمراہ ندیم رانجھا کی عیادت کی۔اس موقع پر شیخ غلام رسول نے کہا کہ چوہدری نثار محب وطن سیاستدان ہیں۔جن کا سیاسی کیئریر وطن سے وفاداری ،ایمانداری اور دلیرانہ فیصلوں سے مزین ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ایک سنجیدہ اوردلیر سیاستدان ہیں۔ان کی اولین ترجیح پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبودہے ہمارا مرنا جینا ان کیساتھ ہے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ندیم رانجھا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔