اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پندرہ سو روپے والے پرائز بانڈ کی 100 ویں قرعہ اندازی کے موقع پر سٹیٹ بنک آف پاکستان میں نیشنل سیونگز ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق پارلیمنٹیرین اور پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان تھے تقریب میں سٹیٹ بنک کے چیف منیجر عنصر افتخار بٹ اور ڈپٹی چیف منیجر سیدہ عصمہ عزیز کے علاوہ اے ڈی انجارج آر ڈی این ایس اسلام آباد محمد ذبیر ،سید حضور مہدی چیر مین ڈرا کمیٹی پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین کے صدر سعید مراد سول سوسائٹی کے ارکان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی زمرد خان نے تقریب سے خطاب کیا اور 100ویں قرعہ اندازی کی کامیابی سے تکمیل پر سٹیٹ بنک اور نیشنل سیونگز کے افسران میں شیلڈ تقسیم کیں اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا