اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)یف ٹین مرکز کے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف جمیل بٹ نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے ایف ٹین مرکز میں پہلی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،کارنر میٹنگ میں ایف ٹین کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عاطف جمیل بٹ نے کہا کہ تاجر اتحاد گروپ پر تاجروں کے اعتماد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں اپنی شکست یقینی نظر آ رہی ہے،تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہوں انتخابات میں کامیابی کے بعدایف ٹین کے تاجروں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگااور انکے تمام مسائل حل کراونگا، اس موقع پر تاجر راہنماوں رانا خالد ،اقبال بٹ،اجودبٹ،چوہدری خالد، یاسراشفاق،محمد اکمل، شہبازچٹھہ و دیگر نے خطاب میں کہا کہ ایف ٹین کے تاجروں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عاطف جمیل بٹ کی شکل میں حقیقی قیادت میسر آئی ہے جنہیںتاجروں کی خدمت کا جنون ہے،امید ہے کہ انکی قیادت میں ایف ٹین کے تاجروں کے مسائل حل ہونگے۔
تاجر اتحاد گروپ پر تاجروں کے اعتماد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں ،عاطف جمیل بٹ
Nov 16, 2024