شجاع علی کی پیشہ ورانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،کنزہ مرتضیٰ

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر آرکیٹیکچر آر ڈی اے شجاع علی ریٹائرہوگئے اس موقع پر جمخانہ راولپنڈی میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں آر ڈی اے کے افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شجاع علی نے آر ڈی اے میں 35 سالہ طویل اور کامیاب خدمات سرانجام دیں، ان کی 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ ہوئی۔ اس دوران انہوں نے آر ڈی اے کے مختلف میگا پراجیکٹس پر اہم کردار ادا کیا اور ادارے کی ترقی میں اپنا نمایاں حصہ ڈالا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی نے شجاع علی کی محنت اور خدمات کو سراہا اور کہا، "شجاع علی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آر ڈی اے کے منصوبوں میں ان کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی محنت نے راولپنڈی شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔" شجاع علی کی ریٹائرمنٹ پر ایک گہرا اثر پڑا اور ان کے ساتھیوں نے ان کی کامیاب کیریئر کو یاد کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا.

ای پیپر دی نیشن