راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راجہ بازر میں محکمہ اقاف کے کرایہ داروں عبدالرشید ولد عبداللطیف دکان نمبر 350 محمد جمیل، عابد بٹ، عثمان بٹ نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 1962سے اوقاف کے کرایہ دار چلے آ رہے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں اور محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے کہ ہم کرایہ دار ہیں لیکن ضیا ء العلوم سکول کی انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی،انہوں نے الزام لگایا کہ زبردستی بند دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان غائب کیا اور عارضی لوہے کا دروازہ لگا کر ہماری راہداری بند کرائی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیاگیا، ہم نے محکمہ اوقاف سے رابطہ کیا تو محکمہ نے لا علمی کا اظہار کیا متعلقہ پولیس کو تحریری ثبوت دیا شنوائی کرنے کی بجائے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں،بے بنیاد ایف آر بھی درج کرا ئی،وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم آئی جی پنجاب،آر پی او سی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،تاجر اتفاق انصاف گروپ کے صدر انجم پرویز بھٹی،حاجی کرم الہی،اشرف بٹ،عامر بشیر بٹ، معظم مغل و دیگر تاجروں نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
1962سے محکمہ اوقاف کے کرایہ دار چلے آ رہے ہیں،متاثرین
Nov 16, 2024