طلبا وطالبات کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،اپسما عہدیداران

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)طلبا وطالبات کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پیپرز مارکنگ کے نظام میں مزید اصلاحات متعارف کروانا وقت کی ضرورت ہے، ہمیشہ بچوں کے تعلیمی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے طلبا وطالبات کو ریلیف دلوانے کے لیے عدالتوں کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز سے بھی رجوع کیا ہے۔ طلبا وطالبات اور اساتذہ پیپرز مارکنگ کے نظام سے مطمئن نہیں،ان خیالات کا اظہار صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان، سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب محمد اعجاز ملک، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل ر فواد حنیف، ڈویژنل صدر قاضی نور الحسن، صدر ضلع اٹک قاضی محمد آصف، صدر ضلع راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ، صدر ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، صدر ضلع چکوال مشتاق حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن