خواتین کے تیار کردہ ملبوسات، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اشیا کی نمائش آج ہوگی

Nov 16, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی کی زیر نگرانی ڈویژنل سطح پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں صنعت زار(ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ھو مز) اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کی خواتین کے تیار کردہ ملبوسات، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اشیا کی نمائش آج بروز ہفتہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس فاروق اعظم روڈ شمس آباد راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں