راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) محمدی مسجد لال کرتی میں وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر باران رحمت کے لیے دعائیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ بارش خدائی نظام ہے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود انسان بارش برسانے کی طاقت نہیں رکھتا سحاب رحمت سے دوری باران رحمت کی بندش کا سبب بن رہی ہے باران رحمت کے لیے انسداد گناہ مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرتے ہوئے تھوڑا سا حقوق العباد کر کے دیکھو پھر دیکھو بارش اتی ہے کہ نہیں اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی پر چلنے سے رحمت کا دروازہ کھل جائے گا بی بی حلیمہ سحاب رحمت کو جب اپنے گھر لے کر ائی تو ان کا اجڑا گھر اباد ہو گیا سچی توبہ کیے بغیر مصیبتوں کے دروازے بند نہیں ہوں گے. اللہ تعالی کی طرف سے سموگ اقتصادی و معاشی پابندی کی وارننگ ہے جو قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے خدا تعالی کی ازمائشوں کا سامنا ہمیں طاقت نہیں عاجزی سے کرنا ہوگا ۔
سچی توبہ کے بغیر مصیبتوں کے دروازے بند نہیں ہوں گے،اظہاربخاری
Nov 16, 2024