چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسرکی ملاقات 

Nov 16, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے  سیکرٹری عامر علی احمد کے ہمراہ  کاراندازپاکستان کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضی اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عثمان کوکب سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران  بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو راست  پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگی، خواتین کی بائیومیٹرک تصدیق اور مستحق گھرانوں کے افراد کو سکل ٹریننگ کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو شفاف اور باعزت طریقے سے رقوم کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رقوم کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے خواتین کی بائیومیٹرک تصدیق بہت ضروری ہے تاکہ ان کی رقم کوئی دوسرا استعمال نہ کرسکے۔ سیکرٹری عامر علی احمد نے  راست پیمنٹ سسٹم کو پائلٹ مرحلہ کے طور استعمال کرنے کیلئے بی آئی ایس پی کے موجودہ پارٹنر بینکوں کی خدمات لینے کی تجویز پیش کی۔سینیٹر روبینہ خالد نے   بتایا کہ  بی آئی ایس پی نے  کراچی میں حال ہی میں  بینک الفلاح کے الفا مال پراجیکٹ  کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت مستحق  ہنرمند خواتین کو ڈیجیٹل کاروبار کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کے ذریعے جدید معیشت سے منسلک  کیا جائیگا ۔

مزیدخبریں