چیف کمشنر اسلام آباد سے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفدکی ملاقات

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعہ کے روز اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد طارق فضل چوہدری، راجہ خرم شہزاد نواز سمیت انجم عقیل خان نے ملاقات کی. ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی سی آئی سی ٹی اور متعلقہ ونگز کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اراکین پارلیمنٹ کو سی ڈی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں خوش آمدید کہا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مؤثر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری منصوبوں اور شہر کی ترقی میں اسلام آباد کے پارلیمنٹیرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے. اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور شہریوں کی فلاح کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے مختلف اقدامات کی حمایت کا عہد کیا. انہوں نے سی ڈی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شہر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں.ملاقات میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے فنڈز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا. چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی ورکس، سی ڈی اے کو ان منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا.ملاقات میں اسلام آباد ایکسپریس وے کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش و ہارٹیکلچر سمیت کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (CSR) کے تحت زیر عمل لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ کو موجودہ اور نئے پارکس، گرین بیلٹس اور اوپن سپیسز کے بہترین استعمال سے متعلق امور پر فوکل پرسن مقرر کیا گیا.ملاقات میں اراکین پارلیمنٹ کو حالیہ ڈیجیٹل پارکنگ کے منصوبے اور اسکے دیگر مراکز میں توسیع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا

ای پیپر دی نیشن