پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد

لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی،قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کو لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی، لاہور اورملتان میں رسٹورینٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے۔لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی، لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈئز 8 بجے تک کام کریں گی،  ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا۔8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔    

ای پیپر دی نیشن