یوکرین جنگ کے محاذ پر بھی امن کی جانب پیش رفت ہوئی ہے،جرمن چانسلر کاروس کے صدر کوٹیلی فون ،روسی صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ مذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا۔روسی صدر نے کہا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کیلئے تیار ہے، امن معاہدے کیلئے تنازع کی جڑ ختم کی جائے ، سکیورٹی تحفظات دور کریں، علاقائی حقائق مانیں ۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح کردیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کوقتل کرنا نہیں چا ہتا،ایران نے گزشتہ ماہ بائیڈن انتظامیہ کواس سےمتعلق خط لکھا تھا،خط میں ایران نےکہا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے خبردار کیاتھا کہ ٹرمپ کے قتل کی ایران کی کوشش جنگ تصور ہوگی۔