آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، لاہور کا اوسط اے کیو آئی لیول 722 ہے جبکہ پہلے نمبر پر دہلی ہے جس کا اے کیو لیول 995 ہے۔لاہور میں سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی لیول 1372 تک پہنچ گیا،سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 1153 ہے ،غازی روڈ پر اے کیو آئی 914 ہے، ویلنشیا ٹاؤن کا اے کیو آئی لیول 734 ہے جبکہ ڈی ایچ اے میں میں اے کیو آئی لیول 664 ہے۔لاہور کے شہریوں کے لیے ماحولیاتی وارننگ جاری،فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،شہری کسی بھی قسم کے دھویں کی 1373پرفوری رپورٹ کریں،ایکشن کے لیے ای پی اے سکوارڈز موقع پر پہنچیں گے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے،آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں،فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے بچوں اور بزرگوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے روکیں۔شہری اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ آلودہ ہوا سے بچ سکیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کردار ادا کریں ، غیر ضروری گاڑیوں کا استعمال محدود کریں۔
آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کادوسرانمبر ،دہلی سرفہرست
Nov 16, 2024 | 10:51