نائیجیریا: 10 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ قائم

نائیجیریا کے آرٹسٹ ڈاکٹر فولا ڈیوڈ تولارام نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 10 ہزار 814.5 اسکوائر فٹ (3.8 ٹینس کورٹ کے مساوی) کی یہ ریکارڈ توڑ ڈرائنگ نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے 5 ہزار سیٹوں والے اسٹیڈیم موبولاجی جانسن ایرینا کی پچ پر تیار کی گئی ہے۔

نوجوان آرٹسٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی اپنی اس ڈرائنگ میں نائیجیریا کا نقشہ دکھایا ہے جس میں ملک میں موجود مختلف ثقافتوں کے رنگ عیاں ہیں۔

آرٹسٹ نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھا جو ملکی ثقافت کے مطابق ہو اور لوگ اس سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائنگ بنانے سے قبل میں نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور تجربہ حاصل کرنے کے بعد اس کو بنانے کے لیے اسٹیڈیم آیا۔

فولا ڈیوڈ تولارام گزشتہ 10 برسوں سے پیشہ ور فنکار ہیں۔

انہوں نے اس دیوہیکل فن پارے کو واٹر پروف مارکر کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ ڈاکٹر فولا ڈیوڈ تولارام کے پاس ہی تھا، انہوں نے 10 ہزار 814.5 اسکوائر فٹ کی یہ ڈرائنگ بنا کر اپنا سابق ریکارڈ خود ہی توڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن