پاکستان نے اّئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اّزاد کشمیر ٹور پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اّئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔ادھر پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ بھارت پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر بھارتی اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے میں کیوں لے کر گیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ حتمی ہونے کے بعد کبھی نہیں بدلا گیا، ٹرافی ٹور کا روٹ اور شیڈول آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ پاکستان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دن میں تارے دیکھا دیئے۔
Nov 16, 2024 | 13:33