دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا کے پاکستان کے کیخلاف 115 رنز پر7 کلاڑٰ آئوٹ

Nov 16, 2024 | 14:53

دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ابتدائی 3 اوورز میں ہی ٹیم کا سکور 52 رنز تک پہنچا دیا تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ساتھ چھوڑ گئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کیلئے محدود کر دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں