گزشتہ روزامریکی جاسوس طیارے نے پہلا حملہ تحصیل میر علی کے علاقے مچھی خیل میں کیا ۔ حملے میں ایک گاڑی پردومیزائل داغے گئے۔غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر قاری حسین سمیت پانچ افرادہلاک ہوگئے ۔ کچھ دیر بعدجاسوس طیارے نے میرعلی ہی کے علاقے عزیز خیل میں ایک گھرپرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ۔حملے میں چار میزائل فائر کیے گئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق حقانی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔