کراچی میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبردو میں انکوائری آفس کے قریب سے دو نوجوانوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد ہوئیں،جنھیں اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان ظفر بلوچ کے مطابق مقتولین پیپلز امن کمیٹی کے کارکنان تھے جن کی شناخت سلمان بلوچ اور شوکت بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین لیاری کے رہائشی تھے، خاموش کالونی میں فائرنگ سے چالیس سالہ سلیم بادشاہ ہلاک اوردوافراد زخمی بھی ہوگئے، جنھیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب سپرہائی وے پر نادرن بائی پاس کے قریب بس پر فائرنگ سے کنڈیکٹراورمنگھوپیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ستائیس سالہ دوست محمد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول دوست محمد کام سے گھر آرہا تھا جہاں نامعلوم افراد نے مقتول کے سر پرگولی ماری جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ ایک اور واقعے میں کورنگی نمبر ایک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پچیس سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا۔

ای پیپر دی نیشن